خیبرایجنسی،پولیو ٹیم کی حفاظت پرماموراہلکاروں پرفائرنگ
اسٹاف رپورٹ
خیبر ایجنسی : خیبر ایجسنی میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور فورسز کی گاڑی پر حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں مختار خیل کے قریب دھماکا ہوا۔ دھماکا انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے میں پولیو ورکرز تو محفوظ ہے لیکن تین اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ دھماکے کے باوجود انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ سماء
کی
drawn
quaid
تبولا
Tabool ads will show in this div