لندن، دو مشکوک ڈیوائسز برآمد

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لندن کے کنٹر بری سٹی سنیٹر سے دو مشکوک ڈیوائسز ملنے کے بعد پولیس کی جانب سے وسیع پیمانے پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔


لندن پولیس کے مطابق دو مختلف واقعات میں مشکوک ڈیوائسز ملنے کے بعد علاقے کے کچھ حصوں کو خالی کرا لیا گیا۔

پہلے واقعہ میں اولڈ ڈوور روڈ پر ریلوے اسٹیشن کے قریب مشکوک ڈیوائس کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔

ایس ٹی جارج اسٹریٹ میں واقع مقامی اسٹور سے بھی اسی طرح کے مشکوک ڈیوائس کی موجودگی اور آگ کی اطلاع موصول ہوئی۔

واضح رہے کہ کنٹر بری سٹی سینٹر کینٹ کرکٹ گراؤنڈ سے دو کلو میٹر دور واقع ہے، جہاں پر آج بھارتی کرکٹ ٹیم ایک پریکٹس میچ بھی کھیل رہی ہے۔ سماء / ایجنسیز

برآمد

Tabool ads will show in this div