ڈیرن سیمی کراچی آنے کیلئے پرجوش
پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی اہم کامیابی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ زلمیز کے کپتان نے فائنل کے لیے کراچی آمد سے متعلق ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
ڈیرن سیمی نے لکھا کہ ’’کراچی ہم آ رہے ہیں ‘‘۔ایک بار پھر پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے پر ڈیرن سیمی نے اپنی ٹیم پر فخر کا اظہارکیا۔
Thank you Lord for smiling down on me and my team on my Son Darjhan's Birthday. Peshawar Zalmi is in another #hblpsl final. Really Proud of my team including staff and owners.. One more to go guys.. Karachi Here We Come..#Final #humzalmi #ClarasBoy #ChocolateMan #BlessingsO… pic.twitter.com/7YgbW7nzcK
— Daren Sammy (@darensammy88) March 21, 2018
ایلیمینٹر راؤنڈ میں ڈیرن سیمی کو ٹیم کے جیتنے کی دہری خوشی ملی کیونکہ کل ہی ان کے بیٹے کی سالگرہ بھی تھی۔ سیمی نے اس حوالے سے بھی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔ فائنل کی دلچسپ بات یہ ہے کہ 2016 کی پی ایس ایل فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا 2017 کی فاتح پشاور زلمی سے ہوگا۔