نائیجیریا،اقوام متحدہ کی عمارت میں خودکش حملہ،18ہلاک

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

ابوجا: نائیجریا کے دارالحکومت ابوجا میں اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر خود کش کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے عمارت کی دو منزلیں منہدم ہوگئیں جس کے باعث ملبے میں کئی افراد دب گئے ۔

حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق نائیجریا کے دارالحکومت ابوجا میں اقوام متحدہ کی ایک عمارت کے باہر خود کش کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق جمعہ کو ہونے والے اس دھماکے سے عالمی ادارے کی عمارت کی دومنزلیں منہدم ہوگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بارود سے بھری ایک گاڑی اقوام متحدہ کی عمارتوں کے احاطے کے ایک بیرونی گیٹ سے ہوتی ہوئی ایک چار منزلہ عمارت کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔

ایک عینی شاہد نے کہا کہ میں نے لاشیں بکھری ہوئی دیکھیں، بہت سے لوگ ہلاک ہو گئے۔ دھماکاعمارت کے تہہ خانے میں ہوا کیونکہ پوری عمارت ہل کر رہ گئی۔

اقوام متحدہ کے دفاتر پر مشتمل اس احاطے میں 400 ملازمین کام کرتے ہیں۔ عالمی ادارے کے دفاتر کے قریب ہی امریکا اور دیگر ممالک کے سفارت خانے بھی واقع ہیں۔ سماء / ایجنسیز

میں

کی

passport

Tabool ads will show in this div