پشاور زلمی، کراچی کنگز کو ہرا کر پی ایس ایل 3 کے فائنل میں

لاہور : دوسرے ایلی منیٹر میں پشاور زلمی کراچی کنگز کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ 3 کے فائنل میں پہنچ گئی، دفاعی چیمپئین کا ٹائٹل کی دوڑ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ ہوگا۔
مزید جانیے : پی ایس ایل 3 : پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو 171 رنز کا ہدف
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ 3 کے دوسرے ایلی منیٹر میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دیا تھا، بارش کے باعث 16، 16 اوورز تک محدود میچ میں کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بناسکی اور مقابلہ 13 رنز سے ہار گئی۔
That's a clinical win for @PeshawarZalmi as the #YellowStorm marches on to the #HBLPSL final in Karachi.#KKvPZ #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/x385R0mgCl
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 21, 2018
کراچی کنگز کی جانب سے جو ڈینلی نے 46 گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے، بابر اعظم 45 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ویڈیو دیکھیں : پشاور زلمی کے بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے مناظر
کامران اکمل کو جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے صرف 27 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
ویڈیو دیکھیں : کامران اکمل نے نئی تاریخ رقم کردی
پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی اور ثمین گل نے ایک ایک وکٹ لی، دفاعی چیمپئن نے پہلے ایلی منیٹر میں کوئٹہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی، پشاور زلمی کا پی ایس ایل 3 فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹاکرا ہوگا، میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 25 مارچ (بروز اتوار) کھیلا جائے گا۔