سیف الااسلام منظر عام پر آگئے، باغیوں کے دعویٰ غلط ثابت

اسٹاف رپورٹ

طرابلس: لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت خلاف جاری لڑائی نے ایک بار پھر نیا رخ اختیار کر لیا۔ معمر قزافی کے دونوں بیٹوں کی مزاحمت کاروں کی قید میں نہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

مزاحمت کارروں کے جشن کی دھول بیٹھ گئی، قذافی کے بیٹےسیف السلام منظر عام پر کیا آئےحامیوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

اس اقدام سے سیف کو قید کرنے سے متعلق دعوے ہی غلط ثابت نہیں ہوئے بلکہ اب طرابلس اور دیگر شہروں میں قبضے کے بیانات پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سیف نے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طرابلس پر ان کا کنٹرول برقرار ہے اور مخالفین کو شکست ہوگی ۔


سیف نے کہا کہ وہ تمام افواہوں کی تردید کرتے ہیں۔ نیٹو اور مغرب کے پاس جدید ٹینکالوجی ہے اور انھوں نے مواصلات کا نظام جام کردیا تھا۔

انھوں نے سرکاری ٹی وی کی نشریات جام کردی تھیں اور انھوں نے لوگوں کو خوفزدہ کرنے اور افراتفری کیلئے الیکٹرانک وار شروع کی ہے۔

سیف نے مزید کہا کہ  اب ہم ان طرابلس کے ان علاقوں میں جائیں گے جہاں باغیوں نے قبضے کا دعوی کیا ہے۔
 
 سیف السلام کا کہنا تھا کہ ان کے والد خیریت سے ہیں ، دوسری جانب مزاحمت کاروں کے ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ معمر قذافی کے سب  سے بڑے بیٹے محمد قذافی قید سے فرار ہوگئے۔ سماء / ایجنسیز

کے

پر

jirga

feared

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div