کابل میں دھماکا، 29 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

کابل : افغان دارالحکومت کابل میں مزار کے قریب خودکش دھماکے سے ہلاکتیں 29 تک جاپہنچیں، درجنوں زخمی ہوگئے۔
افغان دارالحکومت پھر لرز گیا، مغربی کابل میں مزار کے قریب خودکش دھماکا کیا گیا، ہلاکتیں بڑھ کر 29 ہوگئیں، درجنوں افراد زخمی ہوئے۔
افغان حکام کے مطابق واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا، دھماکا ایسے وقت ہوا جب افغان شہری جشن نو روز منارہے تھے، شدت پسند تنظیم داعش نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔