زیادتی کے بعد قتل، لڑکے کی والدہ نے انصاف کی اپیل کردی

Mar 21, 2018
[video width="320" height="240" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/014a3b25-7398-4f01-acfc-ccda925ec392.mp4"][/video]

خوشاب: زیادتی کے بعد قتل ہونے والے لڑکے رانا منیر کی والدہ نے انصاف کے لیے آرمی چیف، چیف جسٹس، وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کردی ۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں رانا منیر کی والدہ کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم کس نے میرے بیٹے کو اغوا کیا، بچے کے لاپتہ ہونے پر پولیس کو آگاہ کیا،13 سالہ رانا منیر نماز پڑھنے گیا تھا واپس نہیں آیا۔

ڈی پی او ابرار حسین نے بتایا کہ 28 افراد کے ڈی این اے کرائے گئے ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، ڈی این اے رپورٹس کا انتظار ہے،جلد میڈیا سے شیئر کریں گے ۔

رانا منیر کی والدہ خاتون بی بی نے اپیل کی کہ آرمی چیف، چیف جسٹس، وزیراعلیٰ پنجاب واقعے کا نوٹس لیں، ملزمان کو گرفتار کرکے پھانسی دی جائے۔

Nadeem Malik Live

khushab

Tabool ads will show in this div