پی ایس ایل 3 : پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو 171 رنز کا ہدف
لاہور : پاکستان سپر لیگ 3 کے دوسرے ایلی منیٹر مقابلے میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف دیا ہے، 16 اوورز تک محدود میچ میں پشاور کی ٹیم نے 7 وکٹوں پر 170 رنز بنائے، کامران اکمل نے 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 3 کے دوسرے ایلی منیٹر میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث میچ 16 اوورز تک محدود کردیا گیا، پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔
مزید جانیے : کامران اکمل نے نئی تاریخ رقم کردی
پشاور زلمی کو کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے شاندار آغاز فراہم کیا، دونوں کے درمیان 107 رنز کی شراکت قائم ہوئی، فلیچر 34 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کامران اکمل نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی، صرف 17 گیندوں پر نصف سنچری جڑ دی۔
The run fest of @PeshawarZalmi lead #YellowStorm to put a massive 170 run total. Can @KarachiKingsARY chase it?#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #KKvPZ pic.twitter.com/J8OkwdT0cB
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 21, 2018
وکٹ کیپر بیٹسمین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 8 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے، لیام ڈاؤسن اور محمد حفیظ 13، 13 جبکہ کپتان ڈیرن سامی 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
تفصیلا جانیے : کراچی کنگز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 4 اوورز میں 16 رنز دیئے تاہم انہیں کوئی وکٹ نہ مل سکی، روی بوپارہ سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے 3 اوورز میں 35 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ٹائمل ملز کو 23 رنز کے بدلے 2 اور عثمان شنواری کو 48 رنز کی پٹائی کے بعد ایک وکٹ مل سکی۔