کامران اکمل نے نئی تاریخ رقم کردی

لاہور : پاکستان سپر لیگ 3 کے اہم ترین میچ میں پشاور زلمی کے کامران اکمل نے نئی تاریخ رقم کردی، کراچی کنگز کیخلاف صرف 17 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرکے نیا ریکارڈ بنادیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے کامران اکمل نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا، کراچی کنگز کیخلاف ایلی منیٹر میچ میں صرف 17 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کر ڈالی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

کامران اکمل 27 گیندوں پر 77 رنز بنا کر روی بوپارہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے، انہوں نے اننگز میں 8 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔

کامران اکمل سے قبل پاکستان سپر لیگ میں کم گیندوں پر نصف سنچری بنانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی تھے جنہوں نے 19 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

PESHAWAR ZALMI

KARACHI KINGS

KKvPZ

PSL 3

psl 2018

PSL3

PSL2018

live score

KKvsPZ

PSL Eliminator 2

PSL playoffs

PZvKK

Tabool ads will show in this div