کراچی کنگز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی : پاکستان سپر لیگ 3 کے دوسرے ایلی منیٹر میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، بارش کے باعث میچ 16، 16 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 3 کے دوسرے ایلی منیٹر میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

لاہور میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، گراؤنڈ کو خشک کرنے کیلئے ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا گیا، ٹاس میں بھی تاخیر ہوئی جس کے بعد میچ 16، 16 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

کراچی کنگز کی قیادت محمد عامر کررہے ہیں، شاہد آفریدی اور عماد وسیم انجری کے باعث اہم میچ سے باہر ہوگئے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں جو ڈینلی، مختار احمد، بابر اعظم، کولن انگرام، روی بوپارہ، دانش عزیز، محمد رضوان، اسامہ میر، عثمان شنواری، ٹائمل ملز شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی قیادت ڈیرن سامی کررہے ہیں، تمیم اقبال کی جگہ کرس جورڈن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑی یہ ہیں۔ کامران اکمل، آندرے فلیچر، محمد حفیظ، سعد نسیم، لیام ڈاؤسن، عمید آصف، حسن علی، وہاب ریاض، ثمین گل۔

لاہور :پاکستان سپر لیگ 3 کے دوسرے ایلی منیٹر میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا، گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث ٹاس نہ ہوسکا، امپائرز نے معائنے کے بعد میچ سوا 8 بجے شروع کرنے کا اعلان اور میچ 16، 16 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

ویڈیو دیکھیں : ہیلی کاپٹرز کے ذریعے لاہور اسٹیڈیم کا گراؤنڈ سکھانے کی کوششیں

پی ایس ایل 3 کے دوسرے ایلی منیٹر میں آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہے، لاہور میں بارش کے باعث قذافی اسٹیڈیم میں میچ تاخیر کا شکار ہوگیا، گراؤنڈ کو سکھانے کیلئے ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کئے گئے۔

تفصیلات جانیے : پی ایس ایل ایلیمینیٹر2؛کنگزاورزلمی کےمیچ کافاتح فائنل میں جائےگا

امپائرز نے ساڑھے 7 بجے دوبارہ گراؤنڈ کا معائنہ کیا، جس کے بعد میچ سوا 8 بجے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید جانیے ؛ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں

کراچی کنگز کی ٹیم میں آج شاہد آفریدی اور عماد وسیم شامل نہیں، دونوں انجری کے باعث بڑے مقابلے سے باہر ہوگئے، محمد عامر پہلی بار بڑے مقابلے میں ٹیم کی قیادت کریں گے، ذوالفقار بابر، مختار احمد اور دانش عزیز کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، پشاور زلمی کو بھی تمیم اقبال کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جبکہ کپتان ڈیرن سامی بھی انجری کا شکار ہیں ان کی شمولیت کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

 

PESHAWAR ZALMI

KARACHI KINGS

KKvPZ

PSL 3

psl 2018

PSL3

PSL2018

live score

KKvsPZ

PSL Eliminator 2

PSL playoffs

PZvKK

Tabool ads will show in this div