پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں
لاہور : پی ایس ایل 3 کے اہم میچ کیلئے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں گراؤنڈ پہنچ گئیں۔
پاکستان سپر لیگ 3 کے دوسرے ایلی منیٹر میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا ٹاکرا آج ہورہا ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی سخت سیکیورٹی میں قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
لاہور میں بارش کے باعث گراؤنڈ گیلا ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پریکٹس نہیں کرسکیں گے۔