ہیلی کاپٹرز کے ذریعے لاہور اسٹیڈیم کا گراؤنڈ سکھانے کی کوششیں
لاہور : پاکستان سپر لیگ 3 کے دوسرے ایلی منیٹر میچ سے قبل بھی لاہور میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان اہم ترین مقابلے کیلئے گراؤنڈ سکھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی لے لی گئی۔
لاہور میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان پی ایس ایل 3 کا اہم میچ آج کھیلا جانا ہے، بارش کے باعث گراؤنڈ گیلا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے گراؤنڈ سکھانے کیلئے ہیلی کاپٹر کی مدد لے لی گئی۔

پہلے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر گراؤنڈ خشک کرنے کیلئے آیا، جس کے تھوڑی دیر بعد پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گراؤنڈ سکھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


انتظامیہ زمینی مشینوں سے بھی گراؤنڈ سکھانے کی کوشش کررہی ہے تاہم اب زمین خشک کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر کے پنکھوں سے مدد لی جارہی ہے۔