پی ایس ایل ایلیمینیٹر2؛کنگزاورزلمی کےمیچ کافاتح فائنل میں جائےگا

لاہور: پی ایس ایل ایلیمینیٹرٹو کامیچ آج شام کراچی کنگزاورپشاورزلمی کےدرمیان کھیلاجائےگا۔اس میچ کی فاتح ٹیم اتوارکواسلام آباد یونائیٹیڈ سے کھیلےگی۔

پی ایس ایل ایلیمینیٹرٹوکے میچ کےلیے آج 7 بجے شام میدان سجےگا۔ میچ کے لیے ٹاس ساڑھے چھ بجےہوگا۔ میچ کی تیاریاں مکمل ہیں تاہم بارش ایک بار پھر آڑے آگئی ہے۔ بارش کی وجہ سے میچ متاثرہونےکاخدشہ ہے۔ اگر یہ میچ نہ ہوسکاتو کراچی کنگز بہتررن اوسط کی بنیادپر فائنل کےلیے کوالی فائی کرجائےگا۔ میچ کے لیے ریزرودن نہیں رکھاگیاہےتاہم اس حوالےسے فیصلہ آخری لمحات میں ہی کیاجائےگا۔

پی ایس ایل ایلیمینیٹر2؛کراچی کنگزکی فائنل الیون سےشاہدآفریدی یقینی طورپرباہر

کراچی کنگز کےکپتان عماد وسیم کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ دوپہر میں کیاجائےگا۔ عماد وسیم 10روزقبل میچ کے دوران کے دوران کیچ لیتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی غیرموجودگی میں مورگن نے ٹیم کی قیادت کےفرائض انجام دئیے تاہم مورگن اب ٹیم کےہمراہ لاہور نہیں آئےہیں۔

کراچی کنگز کےاہم کھلاڑی شاہد خان آفریدی بھی گھٹنےکی انجری کی وجہ سے فائنل الیون سے باہر ہوچکےہیں۔عماد وسیم کے فٹ نہ ہونےاور آفریدی کی انجری کےباعث ٹیم کی قیادت کےحوالےسے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

پشاورزلمی کی ٹیم نے گذشتہ شب کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم کو ایک رن سے شکست دےکر ایلیمینیٹرٹوکےلیے کوالی فائی کیاتھا۔کراچی کنگز کی ٹیم کو پی ایس ایل تھری کے پہلے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کےہاتھوں 8وکٹ سے شکست کاسامنا کرناپڑاتھا۔

ایلیمینیٹرٹوکی فاتح ٹیم اتوارکوکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کی ٹیم سے فائنل کھیلےگی۔

PESHAWAR ZALMI

KARACHI KINGS

PSL 3

Tabool ads will show in this div