لاہور میں علی الصبح بارش کے ڈیرے،میچ متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور : لاہور اور گرد و نواح میں رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، جس سے موسم سرد ہوگیا۔ بارش جاری رہی تو قذافی اسٹیڈیم میں آج ہونے والا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

لاہور اور گرد و نواح میں رات سے جاری موسلا دھار بارش نے جہاں موسم کو خوشگوار بنا دیا وہی سرد بھی کردیا ہے۔ شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں آج مزید بارش بھی ہوسکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق بارش جاری رہی تو پلے آف میچ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث گراؤنڈ کے کچھ حصوں میں پانی جمع ہوگیا ہے، تاہم بارش رکنے کے بعد نکاسی آب کا کام شروع کیا جائے گا۔

بارش کے باعث اسٹیڈیم کے اندر پچ مکمل طور پر ڈھانپ دی گئی ہے۔ بولر رن اپ اور آؤٹ فیلڈ کو بھی کورز کے ساتھ ڈھانپ دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور واسا کی ٹیمیں گراؤنڈ میں موجود ہیں۔

MET OFFICE

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

PZvQG

PSL playoff

psl 2018

Pakistan Super League 2018

PSL 2018 Live Score Update

PSL 2018 scoreboard

live score

PSL 2018 match highlights

Peshawar zalmi vs Quetta Gladiators

PSL 2018 live score

PSL 2018 eliminator

PSL 2018 eliminator watch here

first eliminator

qgvpz

Rain likely to affect today's match

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div