جنوبی کوریا،امریکامشترکہ مشقیں جنگ کاسبب بن سکتی ہیں،شمالی کوریا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
پیانگ یانگ: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ  مشترکہ فوجی مشقیں کسی بڑی جنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔



پیانگ یانگ سے جاری ہونے والے بیان میں امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ شمالی کوریا کے حکام کے مطابق مشترکہ مشقوں کے اقدامات اشتعال انگیز ہیں اور جنگی صورتحال پیدا کر سکتے ہیں۔ 

واضع رہے کہ دونوں ممالک دس دن کی مشترکہ معمول کی فوجی مشقیں کر رہے ہیں، جس میں تقریبا تین ہزار فوجی اہل کاروں سمیت 000 530 فوجی شامل ہیں۔ سماء / ایجنسیز

masters