پشاورزلمی کاکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوجیت کےلیے 158 رنزکاہدف

لاہور: پشاورزلمی نے پہلے ایلیمینیٹرمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوجیت کےلیے158  رنز کاہدف دیاہے۔

لاہور میں بارش کےباعث میچ متاثر ہوا۔تاہم زلمی کی اننگز میں مقررہ 20 اوورزپورے کھیلےگئے۔ کامران اکمل آؤٹ ہونےوالے پہلے کھلاڑی تھے جو راحت علی کی گیندپر صفر پر آؤٹ ہوئے۔فلچرآؤٹ ہونےوالے دوسرے کھلاڑی تھے۔ ان کا کیچ میر حمزہ کی گیندپر پریرا نے لیا۔محمد حفیظ کومحموداللہ نے25 رنز پربولڈ کیا۔ تمیم اقبال 27 رنزپرنواز کی گیند پرکیڈمور کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

سعد نسیم کوحسن علی نے 9 رنز پر پریرا کےہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔عمید آصف 7رنز پرراحت علی کی گیندپراسد شفیق کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کپتان سیمی 2رنز بناسکے۔ان کا کیچ راحت علی کی گیند پرمیرحمزہ نے لیا۔ ڈاسن ٹاپ اسکورررہے۔ انھوں نے 62 رنز بنائے۔راحت علی کی گیند پر سرفراز نےان کا کیچ لیا۔ وہاب ریاض کو15 رنز پر پریرا نے بولڈ کیا۔ حسن علی کو بھی پریرا نے 4رنز پر آؤٹ کیا۔

کوئٹہ کی جانب سے راحت علی نے 4 وکٹ حاصل کئے۔پریرا کے حصےمیں 2 وکٹیں آئیں۔محموداللہ،حسن خان ،محمدنواز اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاورزلمی کی پوری ٹیم 154 رنز پر اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوگئی۔

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

PZvQG

PSL playoff

psl 2018

Pakistan Super League 2018

PSL 2018 Live Score Update

PSL 2018 scoreboard

live score

PSL 2018 match highlights

Peshawar zalmi vs Quetta Gladiators

PSL 2018 live score

PSL 2018 eliminator

Tabool ads will show in this div