بھارت میں بس کھائی میں گر گئی،10 سے زائد افراد ہلاک

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر

بھارتی ریاست راجستھان میں بس کھائی میں گرنے سے 10 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بس پہاڑی علاقے ماؤنٹ ابو سے احمد آباد کی جانب جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی اور دو سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
پولیس کے بیان کے مطابق بس بارش کے باعث ہونے والی پھسلن کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی۔

ریسکیو اور دیگر ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ عینی شاہد کے مطابق حادثے کے وقت کچھ افراد بس کی کھڑکیوں سے باہر جا گرے تھے، جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ سماء / ایجنسیز

میں

MQM

سے

CNIC

زائد

term