ڈاکٹر شاہد مسعود کا ٹی وی پروگرام 3 ماہ کیلئے بندکرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن ڈاکٹرشاہد مسعود کا پروگرام  3 ماہ کے لیے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی سات سالہ معصوم بچی زینب کے قتل کیس میں مجرم عمران کے غیرملکی بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکر شاہد مسعود کا پروگرام 3 ماہ کے لئے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

شاہد مسعود نے الزامات غلط ثابت ہونے پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی تھی جس پرآج سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ اپنی غلطی تسلیم کرتےہیں تو تین ماہ کیلئےپروگرام بندکردیتےہیں۔

چیف جسٹس نے  سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ لگتاہےڈاکٹرشاہد مسعود کو بڑوں کی نصیحت کااحساس نہیں،دوسرے دن بھی پروگرام میں میرے کورٹ آفیسرکی تضحیک کی۔ دیکھنا ہوگا شاہد مسعود کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کرنی ہےیا نہیں۔

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جرات کیسے ہوئی لا آفیسر کی تضحیک کریں، پروجیکٹرلگوا لیتے ہیں آپ کا پروگرام بھی چلاتے ہیں۔ آپ کو عزت دی مگرآپ کا طریقہ کار یہ ہے۔

ڈاکٹرشاہد مسعود نےعدالت میں کہا کہ اگرکوئی گستاخی ہوئی تو معافی مانگتا ہوں۔ وکیل نے دفاع میں کہا کہ کل آئی ایس پی ارنے بھی ایک خبر کی تر دید کی۔

مزید پڑھیے: زینب قتل کیس میں شاہد مسعود کے دعوے جھوٹے نکلے

واضح رہے کہ ٹی وی اینکر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا تھا کہ مجرم عمران کے بیرون ملک 37 بینک اکاؤنٹس ہیں جس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جس نے اپنی رپورٹ میں شاہد مسعود کے تمام الزامات کو جھوٹ قراردیا۔

SUO MOTO

JIT

zainab murder case

DR SHAHID MASOOD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div