زینب قتل کیس؛اپیل مسترد،مجرم عمران کی سزائے موت برقرار

لاہور: ہائی کورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی ۔

قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی سات سالہ معصوم بچی زینب کے قاتل نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائرکی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

قصور پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ ایک ہزار ایک سو ستاسی افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا۔ ہر شخص کی علیحدہ فائل بنا کر فرضی نمبر دیے جاتے ہیں تاکہ کسی کو ملزم کے بارے علم نہ ہو سکے۔

عدالت نے مجرم کے وکیل اسد جمال سے استفسار کیا کہ بادی النظر میں مجرم نے اپیل میں سزا میں کمی کی استدعا کی، اب آپ دلائل میں بری کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

وکیل نے جواب دیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران کو مکمل دفاع کا موقع نہیں دیا۔ پولیس نے زبردستی اعترافی بیان دلوایا،جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ٹرائل کورٹ کے حقائق کے برعکس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ہائی کورٹ نے مجرم کی اپیل خارج کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کا سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

SUO MOTO

JIT

zainab murder case

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div