پی ایس ایل آر پار راؤنڈ ،کوئٹہ ٹیم آج پشاور زلمی سے ٹکرائی گی

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے میچز صحرا سے نکل زندہ دلان لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں آج سے آر یا پار کا مرحلہ شروع ہوگا۔ آج ہونے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈئٹرز کی ٹیم پشاور زلمی سے ٹکرائے گی۔ میچز میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑی بھی رونق بڑھانے پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ تھری کا پاکستان میں پہلا مقابلہ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام سات بجے شروع ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی میں جوڑ پڑے گا۔

 

سپر لیگ ٹو کی فائنلسٹ ٹیمیں لاہورہی کے میدان میں ایک بار پھر مدمقابل ہوں گی، جو ٹیم جیتے گی اس ایک بار پھر کھیلنے کا موقع ملے گا۔ دوسرے پلے آف میں کوالیفائر کراچی کنگز سے مقابلہ ہوگا، تاہم ہارنے والی ٹیم کی ایونٹ سے چھٹی ہو جائے گی۔

اس اہم آر پار مرحلے سے قبل پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے اپنی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے کی وجہ بھی بتا دی، جب کہ پشاور زلمی کا پورا سکواڈ آج کا میچ کھیلے گا۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ہی پی ایس ایل ٹو کی فائنلسٹ تھیں۔ یو اے ای کے میدانوں میں دونوں کا 2 بار میچ پڑا، دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ ہی جیتا۔

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

PZvQG

PSL playoff

psl 2018

Pakistan Super League 2018

PSL 2018 Live Score Update

PSL 2018 scoreboard

live score

PSL 2018 match highlights

Peshawar zalmi vs Quetta Gladiators

PSL 2018 live score

PSL 2018 eliminator

PSL 2018 eliminator watch here

Tabool ads will show in this div