اٹلی، کشتی سے 25 پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد
اسٹاف رپورٹر
روم : اٹلی کے جنوبی جزیرے لمپدوسا میں ایک کشتی سے 25 پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اٹلی کی کوسٹ گارڈ کے مطابق لمپدوسا پہنچنے والی کشتی میں 268 پناہ گزین سوار تھے۔
۔ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہو سکا کہ 25 افراد کی ہلاکت کا کیا سبب تھا۔
لیبیا میں لڑائی اور دوسرے افریقی ملکوں میں غربت کی وجہ سے ہزاروں لوگ غیر قانونی طور پر اٹلی پہنچ رہے ہیں۔
حکام کے مطابق افریقہ سے نکلنے والوں کے لئے لمپدوسا قریب ترین پڑاؤ ہے اس لئے وہاں پناہ گزینوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
جنوری سے آج تک تیس ہزار افراد لمپدوسا کے ساحل پر اترے ہیں سب سے زیادہ تعداد تیونس اور لیبیا کے باشندوں کی ہے۔
کی
سے
برآمد
لاشیں
predicts
kalam
تبولا
Tabool ads will show in this div