پی ایس ایل تھری، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے
لاہور : پی ایس ایل پلے آف مرحل کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔ لاہور پہنچنے والوں میں ڈیرن سیمی، روی بوپارہ اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ غیر ملکی مہمانوں کو سخت سیکیورٹی میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مال روڈ نجی ہوٹل پہنچایا گیا۔
لاہور کے رنگا رنگ قذافی اسٹیڈیم میں آج چوکوں چھکوں کی برسات ہوگی۔ رونقیں بڑھانے پاکستان سپر لیگ ( پي ايس ايل) تھري کے غير ملکي کھلاڑي پاکستان پہنچ گئے۔ مہمان کھلاڑی اور کوچز غیر ملکی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔
Destination lahore pic.twitter.com/MTZ4xklbUv
— Daren Sammy (@darensammy88) 19 March 2018
The legend Viv Richards has arrived in Lahore #PSL2018 pic.twitter.com/SkVzh0BYQk
— #PSL2018 #PSL3 #HBLPSL (@QHACricket) 19 March 2018
Good news for Quetta Gladiators - Rilee Roussow has arrived in Lahore #PSL2018 #PZvQG pic.twitter.com/bGHvW1VCg5
— #PSL2018 #PSL3 #HBLPSL (@QHACricket) 19 March 2018
لاہورپہنچنے والوں ميں پشاور زلمی کے ڈيرن سيمي،روي بوپارہ، کرس جارڈن ، ایون لوئس ، لیام ڈاوسن آندرے فلیچر، جب کہ کراچی کنگز کے ٹائمل ملز ، کولن انگرم ،جو ڈینلی ،ڈیوڈویسی اور لینڈل سیمنز شامل ہیں۔
On our way @PeshawarZalmi @JAfridi10 @thePSLt20 can’t wait to experience the passion for cricket in Pakistan. #PSLSeason3 pic.twitter.com/5SkQX6zItS
— liam dawson (@daws128) 19 March 2018
تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا اور انھیں نجی ہوٹل پہنچانے کے لئے روٹ پر عام ٹریفک کا داخلہ بھی بند کردیا گیا۔
Look who has just arrived in Lahore! Zalmi boys Andre Fletcher and @daws128#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/zpjuEJB2kt
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) 19 March 2018
کھلاڑيوں کي آمد کے دوران سيکیورٹي کے انتہائي سخت انتظامات کیے گئے۔ کھلاڑيوں کو سخت سيکیورٹي ميں مقامي ہوٹل منتقل کرديا گيا۔ اس موقع پرموجود شائقین نے غیر ملکی مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔