پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو انتقال کرگئے

کراچی / نیویارک : پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو نیویار ک میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر  58 سال تھی۔

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیویار ک پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم این اے ایاز سومر انتقال کرگئے۔ ایاز سومرو دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور نیویارک کے مین ہیٹن اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

وہ کئی روز سے اسپتال میں ڈاکٹروں کی زیر نگہداشت اسپتال میں داخل تھے۔ ان کے بھائی علاج کے لیے امریکا لے کر یہاں آئے تھے۔ ایاز سومرو کے چھوٹے بھائی عرفان سومرو اقوام متحدہ میں پاکستان مشن میں سینئر سفارت کار ہیں۔

مرحوم ایاز سومرو کی نماز جنازہ نیویارک میں ادا کرنے کے بعد ان کا جسد خاکی لاڑکانہ، پاکستان روانہ کیا جائیگا جہاں انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایاز سومرو موجودہ رکن قومی اسمبلی اور سندھ کے سابق وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور تھے۔ اس سے قبل فروری کے مہینے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایاز سومرو کی اسپتال میں عیادت کرکے خیریت بھی دریافت کی تھی۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے ایاز سومرو کی موت کو بڑا نقصان قرار دیا گیا ہے۔

BILAWAL BHUTTO

MURAD ALI SHAH

passes away

HEART

AYAZ SOOMRO

ayaz somroo

Muhammad Ayaz Soomro

Tabool ads will show in this div