عمران خان کا مزید ساتھ نہیں دے سکتا، سلمان احمد
کراچی: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر گلوکار سلمان احمد عمران خان سے ناراض ہوگئے۔
گلوکار سلمان احمد کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عامرلیاقت کی شمولیت کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے اور میں اب مزید عمران خان کا ساتھ نہیں دےسکتا۔
After 35 years of defending, supporting & justifying @ImranKhanPTI to the world , i no longer can. i fear that reptiles surround him.
— salman ahmad (@sufisal) March 19, 2018
It's my democratic right to warn against #AmirLiaqat @ImranKhanPTI can never benefit from this hypocrite, liar & a sleazy slithering snake
— salman ahmad (@sufisal) March 19, 2018
سلمان احمد نے کہا کہ ہماری طویل عرصے کی محنت پر پانی پھر جائے گا۔ عامر لیاقت کی شمولیت پر ورکرز پریشان ہیں، عامر لیاقت جیسے لوگ ہوں گے تو نیا پاکستان کیسے بنے گا؟۔ سماء