عامر لیاقت حسین نے نواز شریف کو حقیق لیڈر قرار دیا تھا، احسن اقبال

کراچی : احسن اقبال کہتے ہیں کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں ملک کا حقیقی لیڈر قرار دیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کچھ عرصہ قبل سابق وزیراعظم نواز شریف سے کراچی میں ملاقات کی اور انہیں حقیقی لیڈر قرار دیا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ میں اس میٹنگ میں موجود تھا، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے نواز شریف سے درخواست کی تھی کہ کراچی میں عوامی اجتماع کیلئے وقت نکالیں، آپ حقیقی رہنماء اور امید ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سے علیحدگی اختیار کرنیوالے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمرنا خان کی جماعت ان کی آخری منزل ہے۔

PTI

IMRAN KHAN

INTERIOR MINISTER

aamir liaquat hussain

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div