نئی دہلی:نسل پرستی کےواقعات،آسٹریلیامیں103بھارتی ہلاک وزخمی ہوئے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
نئی دہلی:  لوک سبھا کے اجلاس میں بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ آسڑیلیا میں تشدد کے واقعات میں 103 بھارتی باشندے ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اوورسیز بھارتی امور کے وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 103 بھارتی آسٹریلیا میں نسلی پرستی کا شکار ہوئے۔ لوک سبھا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعات سے متعلق آسڑیلوی حکام کو تشویش سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ آسڑیلیا میں رہائش بھارتیوں کی حفاظت کی ذمہ داری آسڑیلوی حکومت پر عائد ہوتی ہے
ویلر راوی کا کہنا تھا کہ سال 2009 میں 52 بھارتی نسل پرستی کے واقعات میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ایک اندازے کے مطابق اس وقت سو  سے زائد ممالک کے650،000طلبا آسڑیلیا میں زیر تعلیم ہیں۔ سماء / ایجنسیز

hangs

Tabool ads will show in this div