کراچی میں کلین سوئپ کرکے دکھائیں گے، رہنماء پی ٹی آئی

کراچی : ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی میں شمولیت اپنی زندگی کا سب سے اچھا فیصلہ کیا ہے، دنیا میں کوئی بھی سڑک یو ٹرن کے بغیر نامکمل ہے، میں اسے قلابازی نہیں کہتا، کراچی کا ووٹ علاقوں میں بٹ گیا، عمران خان کے دورے دیکھ کر میں نے سوچا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پی ٹی آئی میں عمران خان کیلئے نہیں، پاکستان کیلئے آیا ہوں، عمران خان ملک کیخلاف بات کریں گے تو انہیں بھی چھوڑدوں گا۔

سماء کے پروگرام آواز میں اینکر شہزاد اقبال کے چبھتے ہوئے سوالات پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے نپے تلے جوابات دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے بھائی کے حوالے سے کہا تھا کہ عمران سے نہیں بنتی، دنیا میں کوئی بھی سڑک یوٹرن کے بغیر نامکمل ہے، میں اس کو قلا بازی نہیں کہتا، کبھی کبھی زندگی میں کچھ موڑ آتے ہیں، تو ٹرن لے لینا چاہئے، یہ کوئی بری بات نہیں، میں اسے قلابازی نہیں کہتا، اپنی زندگی کا سب سے اچھا فیصلہ کیا ہے۔

وہ بولے کہ کافی عرصے سے پی ٹی آئی سے بات چیت چل رہی تھی، میں نے طویل سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے، 22 اگست کے بعد ٹوٹا ہوا انسان تھا، دیکھ رہا تھا کہ کراچی والوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے، کراچی کا ووٹ علاقوں میں بٹ گیا، چیئرمین پی ٹی آئی بار بار کراچی آرہے ہیں، عمران خان کے دورے دیکھ کر میں نے سوچا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت سے متعلق میری پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔

عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ میں نے سیاہ ست چھوڑی تھی، "سیاست" نہیں، میں پی ٹی آئی کا مخالف تھا، اب نہیں ہوں، ایم کیو ایم رہنماء کی حیثیت سے میں نے کہا ن لیگ آئندہ الیکشن جیتے گی، ٹی وی انٹرویو کے دوران میں نے پارٹی مؤقف اختیار کیا، میرا مؤقف آج پوری دنیا نے سن لیا، سوچ سمجھ کر پی ٹی آئی میں آیا ہوں۔

مختلف ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر متنازع بیانات دینے والے عامر لیاقت کا مزید کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماء کی حیثیت سے میں نے کہا تھا ن لیگ آئندہ الیکشن جیتے گی، ٹی وی انٹرویو کے دوران میں نے پارٹی مؤقف اختیار کیا، عمران خان کو کہا کراچی کیسے لاوارث ہوگیا، عمران خان کراچی کوئی خلا پُر کرنے نہیں آرہے، عمران خان کراچی کے حالات بدلنا چاہتے ہیں۔

وہ بولے کہ اور کسی کو کراچی کے درد کا احساس ہے تو کام کیوں نہیں کرتے، کراچی کا کچرا کیوں نہیں اٹھایا جاتا؟، جلسہ کرنے کیلئے پیسے ہیں کچرا اٹھانے کیلئے نہیں، ہم کراچی کا کچرا اٹھائیں گے، کراچی کیلئے اور بھی بہت سے کام کریں گے، میری والدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اپنے بیانات میں اس کا جواب دیا تھا، عمران خان کا قصور نہیں تھا لیکن پھر بھی انہوں نے معذرت کی، ذاتیات پر بات کرنے پر میں نے بشریٰ بھابھی سے معافی مانگی۔

پی ٹی آئی جوائن کرنے والے رہنماء نے سخت سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ محبت کی ابتداء شدید نفرت سے ہوتی ہے، پی ٹی آئی میں عمران خان کیلئے نہیں، پاکستان کیلئے آیا ہوں، عمران خان ملک کیخلاف بات کریں گے تو انہیں بھی چھوڑدوں گا، کرپٹ مافیا کیخلاف عمران کے ساتھ کھڑا ہوں، کراچی میں کلین سوئپ کرکے دکھائیں گے، الیکشن لڑنا ہے یا نہیں، ذمہ داریوں کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

PTI

ELECTION

IMRAN KHAN

Dr Amir Liaquat Hussain

Tabool ads will show in this div