وزیراعظم سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات، طالبان سے مذاکرات میں پیشرفت سے آگاہ کیا

استاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیراعظم سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات کی جس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا، آئندہ 2 روز میں دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی شریک تھے، حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی، ارکان میجر ریٹائرڈ عامر، رستم شاہ اور رحیم اللہ یوسفزئی ملاقات کے دوران موجود تھے۔


کمیٹی نے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں اب تک ہونے والی پیشرفت سے وزیراعظم میاں نواز شریف کو آگاہ کیا۔


ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران آئندہ 2 روز میں دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سماء

میں

کی

سے

eid

Obama

jundullah

Benazir

Tabool ads will show in this div