برطانیہ میں سائبیرین ہوائیں،150پروازیں منسوخ

لندن : برطانيہ ايک بار پھر سائبيرين ہواؤں کي زد ميں آگیا۔ مانچسٹر اور برمنگھم سميت کئي شہروں ميں طوفاني ہواؤں کے ساتھ برف باري جاري ہے، جہاں دس انچ برف باري ريکارڈ کی گئی، جب کہ ہيتھرو ائيرپورٹ سميت کئي ہوائي اڈوں پر سيکڑوں پروازيں منسوخ ہوگئیں، برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے سردی کی نئی لہر کو منی بیسٹ کا نام دیا گیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق مانچسٹر اور برمنگھم میں شدید برف باری کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر 150پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

مانچسٹر اور برمنگھم میں ایک بار پھر سربیئن ہواؤں کے ساتھ برف باری10 انچ تک ریکارڈ کی گئی،جب کہ برطانیہ کے جنوب مغربی حصوں میں کل شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں سربیا سے آنے والی سرد ہوائوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے، دیگر شہروں میں بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ برف باری ہوئی ہے۔

ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سرد ہوائوں کے باعث درجہ حرارت منفی 10 تک محسوس ہوگا، جب کہ پیر کے روز برطانیہ کے جنوب مغربی شہروں میں دن بھر برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر 150کے قریب پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں جس کی وجہ سے 10ہزار کے قریب مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

ہائی وے اتھارٹیز کی جانب سے ڈرائیوروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ غیر ضروری سفر نہ کریں اور دوران سفر فلڈ لائٹس استعمال کریں۔ شدید موسمی سختیوں کے باعث بڑی تعداد میں اسکولوں میں چھٹیوں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

Siberian

BRITISH AIRWAYS

amber weather warning

East UK

Travellers

yellow warning

Met Office meteorologist

AccuWeather

Brit

Tabool ads will show in this div