گورنر خیبرپختونخوا کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، طالبان مذاکرات پر مشاورت

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : گورنر خیبر پختونخوا نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی اور حکومت طالبان مذاکرات پر مشاورت کی، وزیر داخلہ کہتے ہیں حکومت مذاکرات میں مخلص ہے۔


ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا انجنیئر شوکت اللہ نے طالبان کے ساتھ حکومت کے مذاکراتی عمل اور طالبان کمیٹی کے دورہ وزیرستان پر مشاورت کی۔


گورنر نے طالبان مذاکراتی کمیٹی کے دورہ وزیرستان پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ابتدائی رابطوں سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔


اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات میں مخلص ہے اور مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے خلوص نیت سے کوششیں کررہی ہے۔ سماء

کی

پر

سے

وزیر

داخلہ

protect

grips

Tabool ads will show in this div