ایئرہیڈکواٹرزتبدیلی کمان،مجاہدانورخان نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد : ایئر مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی کمان سنبھال لی۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے ایئرچیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کسی فضائیہ نے دہشت گردی کے خلاف پاک فضائیہ جیسا کردار ادا نہیں کیا۔

اسلام آباد ایئرہیڈ کوارٹرز میں پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ ایئرمارشل مجاہد انور خان نے بائیس ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔

سبکدوش ہونے والے ایئرچیف سہیل امان نے کمان اُن کے حوالے کی اور نئے ایئرچیف کو بیجز لگائے۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے ایئرچیف مارشل سہیل امان کو جے ایف سترہ تھنڈر طیاروں نے سلامی پیش کی۔

کمان کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب میں سبکدوش ہونے والے ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ مثالی ادارہ ہے۔ پاک فضائیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھی کلیدی کردارادا کیا، دنیا کی کسی فضائیہ نے دہشت گردی کیخلاف اس طرح کردارادا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پاک فضائيہ کے نئے سربراہ ایئر مارشل مجاہد انور خان نے اُنیس سو تراسی میں کمیشن حاصل کیا۔اُنہیں شاندار خدمات پر ستارۂ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے بھي نوازا گیا۔ جب کہ مجاہد انور خان نے اعزازی شمشیر اور بیسٹ پائلٹ ٹرافی بھی اپنے نام کی۔

JF17

PAKISTAN AIRFORCE

CHANGE OF COMMAND

air headquarters

fighter pilots

Tabool ads will show in this div