پی ایس ایل 3،کراچی کنگزکے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے
لاہور : پی ایس ایل تھری میں حصہ لینے والی کراچی کنگز کی ٹیم دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔ کرکٹرز نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچے۔
پاکستان سپر لیگ کے ایونٹ کے پہلے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے والی کراچی کنگز کی ٹیم اگلا میچ کھیلنے کیلئے دبئی سے لاہور پہنچ گئی ہے۔
ٹیم کی آمد کے موقع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 20 مارچ کو پلے آف مرحلے کے پہلے ایلیمنیٹرمیچ میں فاتح ٹیم کا مقابلہ 21 مارچ کو کراچی کنگز سے ہوگا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کراچی کنگز کو شکست دے کر پی ایس ایل 3 کے فائنل میں پہنچ چکی ہے جہاں وہ 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فائنل کھیلے گی۔