پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر کی منگیترنےاسلام قبول کرلیا

برسبین : پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی منگیتر بائیس سال کی ریچل میک لیلن نے شادی سے قبل اسلام قبول کرلیا۔ دونوں اپریل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

پاکستانی نژاد 31 سال کے آسٹریلوی کرکٹر کئے حوالوں سے جانے جاتے ہیں، وہ بین الااقوامی کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم کھلاڑی ہیں۔ حال ہی میں اپنی منگیتر کے ہمراہ آسٹریلوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں مذہب اسلام کو خاص اہمیت حاصل ہے،تاہم میرے لیے یہ بات ایک حیران کن تھی کہ کیسے اتنے مذہبی عقائد کے باوجود مجھے ایک عیسائی لڑکی سے پیار ہوگیا، جو ایک کیتھولک اسکول سے تعلق رکھتی تھی۔

   

انہوں نے کہا ابتدائی میں ہمارے تعلقات کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد مجھے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، لوگوں نے میرے مسلمان ہونے، میرے رنگ اور نفرت کا نشانہ بنایا۔ عام زندگی اور سوشل میڈیا پر مجھے ہراساں کیا جاتا۔

   

عثمان کا کہنا تھا کہ میری اور ریچل کی ایک ساتھ تصاویر کو دیکھ کر لوگوں شدید تنقید کرتے اور کہتے کہ ریچل کبھی مسلمان نہیں ہوگی۔

آسٹریلیوی بلے باز کے مطابق انہوں نے کبھی بھی ریچل کو اسلام قبول کرنے پر مجبور نہیں کیا اور بارہا یہ یقین دلایا کہ یہ قطعی طور پر ریچل کا اپنا فیصلہ ہوگا،جب تک اس کا دل اور دماغ اس پر راضی نہ ہو ایسا فیصلہ لینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اس موقع پر ریچل کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال اسلا م قبول کرنے کا فیصلہ کیا ،ان پر عثمان یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا تاہم وہ یہ جانتی تھیں کہ یہ عثمان کے لیے کتنا ضروری ہے۔

ریچل کا کہنا تھا کہ عثمان سے ملاقات سے قبل میں اسلام کے بارے میں صرف اتنا ہی جانتی تھی جتنا میڈیا میں بتایا جاتا ہے۔

WIFE

ISLAM

MUSLIM

cicketer

Tabool ads will show in this div