شہنشاہ جذبات محمد علی کی 12ویں برسی

رپورٹر : قربان علی

لاہور : کئی کامياب فلموں ميں لازوال کردار ادا کرنے والے اداکار محمد علی کو بچھڑے بارہ برس بيت گئے، مگر ان کي ياديں آج بھي مداحوں کے دلوں ميں زندہ ہيں۔

جاندار اداکاری اور مکالموں کی ادائیگی میں کمال مہارت رکھنے والے محمد علی نے طویل عرصے تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ شہنشاہ جذبات کے نام سے شہرت پانے والے محمد علی اداکاری کے دوران کردار میں اس قدر ڈوب جاتے کہ حقیقت کا گماں ہوتا تھا۔

دو سو ستتر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے محمد علی کو اپنی آواز کے اتار چڑھاو پر مکمل عبور حاصل تھا۔

محمد علی نے معروف اداکارہ زیبا سے شادی کی۔ محمد علی آج اس دنیا میں نہیں تاہم ان کا فن تادير زندہ رہے گا۔

Actor

Pakistani film

Muhammad ali

Tabool ads will show in this div