بچوں کا بھاری بیگ،وزیرتعلیم کے پی نے کمیٹی تشکیل دیدی

پشاور : وزیر تعلیم خیبرپختونخوا نے بچوں کے بھاری اسکول بیگوں سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپيشل سيکریٹري تعليم کي سربراہي ميں کميٹي قائم کردی۔ کمیٹی اسکول بيگ کا وزن عالمي معيار پر رکھنے کي سفارش دے گي۔

وزیر تعلیم خیبرپختونخوا نے بچوں کو بھار ی بھر کم اسکول بیگز سے نجات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی تین ہفتوں میں اپنی تجاویز محکمہ تعلیم کو پیش کرے گی۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق کتابوں کے بوجھ سے بچوں کے ذہنوں پر پڑنے والے منفی اثرات کے پیش نظر اسکول بیگ کا وزن گھٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لئے اسپیشل سیکریٹری تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ ڈائریکٹر پی آئی ٹی ای اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کمیٹی ممبران ہوںگے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق کمیٹی طبی ماہرین کی رائے اور عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول بیگ کے وزن کا تعین کرے گی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول بیگ طالب علم کے اپنے وزن کے دس فیصد سے زیادہ نہ ہو، جبکہ اسکول میں طلباء کے لیے الماری یا لاکرز فراہم کرنے کی تجویزبھی زیر غور ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق کمیٹی 3 ہفتوں میں اسکول بیگ کا وزن کم کرنے سے متعلق اپنی تجاویز دینے کی پابند ہوگی۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز عباسی شہيد اسپتال کے ڈپٹی ميڈيکل سپرنٹنڈنٹ نے کراچی کے تمام اسکول پرنسپلز کو خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا کہ بھاری بيگز اسکول کے طلبہ کیلئے بيماريوں کا باعث ہيں، بھاری بھرکم بيگ بچوں کی گردن، کمر اور سر درد کا باعث بنتے ہيں۔

خط میں والدین کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ بچوں کیلئے وزنی بيگز نقصاندہ ہيں، اسکول پرنسپلز ٹائم ٹیبل کے حساب سے کاپیاں اور کتابیں منگوائیں۔

KPK

PARENTS

HEALTH

ABBASI SHAHEED HOSPITAL

School Bags

heavy school bag

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div