پی ایس ایل فائنل میں کون جائے گا ؟ فیصلہ دبئی میں ہوگا
کراچی / دبئی : پاکستان سپر لیگ ایڈیشن تھری کے پہلے فائنلسٹ کا فیصلہ آج دبئی میں کھیلے جانے والے راؤنڈ میں ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل میں پہلا کوالیفائر آج اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا، جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل کھیلنے کی حقدار قرار ہائے گی اور کراچی کا ٹکٹ کٹائے گی، جب کہ ناکام ہونے والی ٹیم لاہور کا ٹکٹ کٹائے گی۔
اہم میچ سے قبل کراچی کنگز کے مداحوں کیلئے بری خبر بھی سامنے آگئی ہے، کرکٹ ذرائع کے مطابق گھٹنے کی انجری کا شکار شاہد آفریدی کی اگلے میچ میں شرکت مشکوک ہے۔
پہلے کوالیفائر میں جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل کھیلنے کی اہل ہوگی جبکہ شکست کھانے والی ٹیم المینٹری ون کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرنے لاہور جائے گی۔