کابل،مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ کی اہم ملاقاتیں جاری

کابل : مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ کی دورہ کابل میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں دو طرفہ اعلیٰ سطح کے رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ دو روزہ دورے پر کابل پہنچے ہیں، جہاں انہوں ںے افغان صدر سے ملاقات کی ہے۔ اشرف غنی نے ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملاقات کابل امن عمل کا حصہ ہے۔

   

اس موقع پر افغان صدر کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو دورہ افغانستان کی دعوت  دی گئی، جس کا مقصد ریاستی سطح پر جامع مذاکرات کرنا ہے۔ مشیر قومی سلامتی افغان صدر کے علاوہ  چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پرامن افغانستان ہی پرامن پاکستان کی ضمانت ہے، دونوں ممالک کی منزل اور مستقبل ایک ہی ہے۔

KABUL

ASHRAF GHANI

NDS

Tabool ads will show in this div