برطانیہ ایک بار پھر طوفانی سربیئن ہواؤں کی لپیٹ میں

لندن : برطانيہ ميں پھر موسم تبديل ہونے لگا۔ مانچسٹر اور برمنگھم میں ایک بار پھر طوفانی سربیئن  ہواؤں کے ساتھ برف باری جاری ہے، جب کہ وقفے وقفے سے تيز ہواؤں کے ساتھ بارش نے بھی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ڈرائیورز کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برطانيہ ميں سربيئن ہواؤں نے ايک بار پھر زور پکڑ ليا ہے، جہاں برمنگھم اور مانچسٹر سميت ديگر شہروں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ برف باری ہوئي۔

         

تيز ہواؤں اور بارش کے ساتھ برفباري کا سلسلہ ايک مرتبہ پھر شروع ہوگيا ہے۔ برفيلي ہواؤں سے سردي کي شدت ميں اضافہ ہوگيا۔

     

ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ہائی پر سفر کرنے والے مسافروں کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں، جب کہ غیر ضروری سفر اور فلڈ لائٹس کے استعمال کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق رات اور اعلیٰ الصبح ڈرائیونگ کرنے والے حضرات احیتاطی تدابیر اپنائے۔

سوشل میڈیا پر بھی عوام کی مدد کیلئے حکام کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں، جب کہ لوگوں نے پیش آنے والے مشکلات کو بھی تصاویر اور ویڈیوز کی شکل میں شیئر کیا ہے۔

Siberian

BRITISH AIRWAYS

amber weather warning

East UK

Travellers

yellow warning

Met Office meteorologist

AccuWeather

Brit

Tabool ads will show in this div