لاہور میں پی ایس ایل میچز کیلئے ٹریفک پلان تیار

رپورٹر : جہانگيرخان

لاہور : پي ايس ايل تھري پلے آف ميچز کے ليے لاہور میں ٹريفک پلان کو حتمي شکل دے دي گئي ہے۔ مال روڈ، جيل روڈ، کينال روڈ اور ايم ايم عالم روڈ ٹريفک کے ليے کھلے رہيں گے، جب کہ قذافي اسٹيڈيم سے ملحقہ سڑکوں کو بند کرديا جائے گا۔

پي ايس ايل 3 پلے آف مقابلے کیلئے لاہور شہر کا ٹريفک پلان مرتب کرليا گيا ہے۔

سٹي ٹريفک پوليس حکام کے مطابق کينال روڈ ، مال روڈ ، جيل روڈ ايم ايم عالم اور وحدت روڈ ہر قسم کي ٹريفک کے ليے کھلي رہے گي۔ قذافي اسٹيڈيم سے ملقحہ شاہراہوں کا استعمال کرنے والے راہ گير متبادل راستے اختيار کريں۔ ميچز کے دوران شہريوں اور شائقين کي رہنمائي کے ليے اضافي وارڈنز تعينات کيے جائيں گے۔

شائقين کے ليے چار پارکنگ پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں۔ ٹھوکر نياز بيگ سے آنے والے شائقين پنجاب يونيورسٹي ہاسٹلز گراونڈ ميں گاڑياں پارک کريں گے۔

کاہنہ ، کوٹ لکھپت سے آنے والي گاڑياں لبرٹي مارکيٹ ميں پارک ہوں گي، کينٹ ، گلبرگ سے آنے والے شائقين کے ليے ايل ڈي اے پارکنگ پلازہ ميں جگہ مختص کي گئي ہے۔ پارکنگ پوائنٹس ميں سکيورٹي خدشات کے پيش نظر ايل پي جي اور گيس سلنڈر والي گاڑيوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

TRAFFIC PLAN

PSL3

Tabool ads will show in this div