یوم عاشور پر افغانستان میں یکے بعد دیگر3دھماکے،52افراد ہلاک

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کابل : افغانستان میں یوم عاشور پر دہشت گردی کی پے در پے تین وارداتیں ہوئیں۔ دارالحکومت کابل میں امام بارگاہ کے قریب ماتمی جلوس کے دوران خودکش حملہ ہوا 


جس کے بعد مزار شریف میں مسجد کے قریب اور قندھار میں  سائیکل بم دھماکا کیا گیا۔ دہشت گردی کے ان واقعات میں باون افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یوم عاشور پر بھی افغانستان میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کابل میں یوم عاشور پر برآمد ہونے والے جلوس کے شرکا پر خودکش حملہ کیا گیا۔ امدادی رضاکاروں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

دوسرا بم دھماکا افغان شہر مزار شریف میں مسجد کے قریب ہوا۔ بم مسجد کے قریب  کھڑی سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ زوردار دھماکے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس نے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔سماء/ایجنسیز

میں

پر

یوم

بعد

female

dar

spotify

Tabool ads will show in this div