عمران خان دو روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔


سما کے نمائندے سلمان احمد کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج کراچی پریس کلب میں ’’میٹ دی پریس‘‘ سے خطاب کریں گے، جبکہ مختلف علاقوں میں لگائے گئے رکنيت سازي کیمپس کا دورہ کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین ملیر، گلشن حدید، لانڈھی اور کورنگی میں ممبرسازی کیمپس جائیں گے، جبکہ لیاری، مچھرکالونی، بنارس، پاور ہاؤس کے کیمپس کا بھی دورہ کریں گے۔

عمران خان پیر کو تاجروں سے ملاقات کریں گے۔ اسکے علاوہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سماء

IMRAN KHAN

pti chairman

Meet the Press

membership campaign

Tabool ads will show in this div