مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ آج کابل جائیں گے
اسلام آباد / کابل : پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سرکاری دورے پر آج افغانستان جائیں گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ناصر جنجوعہ اپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر کی دعوت پر کابل کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
مشیر قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ پرامن افغانستان ہی پرامن پاکستان کی ضمانت ہے۔ دونوں ممالک کی منزل اور مستقبل ایک ہی ہے، پاکستان افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون پر تیار ہے۔