پی ایس ایل سمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی

 

رپورٹر : جہانگير خان 

 

لاہور / کراچی / دبئی : پاکستان سپر لیگ کے سمی فائنل کی لائن اپ مکمل کرلی گئی ہے،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بعد پشاور زلمی اور کراچی کنگز نے بھی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ کا پہلا کوالیفائنگ فائنل اتوار کو اسلام آباد اور کراچی کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی فاتح تو براہ راست فائنل کھیلنے کراچی جائے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم لاہور میں قسمت آزمائے گی۔

لاہور میں پہلا ایلیمنٹر میچ تیسری اور چوتھی پوزیشن کی ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 20 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، یعنی اس میچ میں جو ٹیم ہاری وہ ایونٹ سے باہر اور جو جیتے گی وہ دوسرا ایلیمنٹر میچ کھیلے گی۔

دوسرا ایلیمنٹر میچ 21 مارچ کو لاہور کے ہی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

PSL final

psl 2018

PSL3

PSL semi final

Tabool ads will show in this div