لاہورپی ایس ایل،انتظامات مکمل،سیکیورٹی فورسزکافلیگ مارچ
لاہور : لاہور ميں پي ايس ايل ميچز کے ليے سيکيورٹي اداروں نے انتظامات کو حتمي شکل دينا شروع کردي۔ ٹيموں کے روٹ پر سیکیورٹٰ اہل کاروں کا فليگ مارچ ہوا اور اسٹيڈيم کي سیکيورٹي کا جائزہ لينے پاک فوج کے دستے بھي پہنچ گئے۔
لاہور میں پی ایس ایل میچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، جہاں جمعہ کے روز مقامي ہوٹل کے روٹ اور ملحقہ علاقے ميں فليگ مارچ کيا گيا۔

پوليس، ڈولفن فورس اور ديگر ادارے فليگ مارچ ميں شريک ہوئے اور ٹيموں کے راستے کي سیکيورٹي کا جائزہ ليا۔
دوسری جانب قذافي اسٹيڈيم ميں پاک فوج نے تعيناتي کا پلان مکمل کرليا ہے۔ فوج اور رينجرز کے جوان نشتر اسپورٹس کمپلکس اور اسٹيڈيم کے اندر ڈيوٹي ديں گے۔
