افغان بم دھماکے،امریکاکاپاکستان سےملوث گروہ کیخلاف کارروائی کامطالبہ
اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : امریکا نے پاکستان پرزور دیا ہے کہ افغانستان میں دھماکوں میں ملوث گروپ کے خلاف کارروائی کرے جب کہ افغان صدر نے لشکر جھنگوی پرعاشورہ دھماکوں کا الزام عائد کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں عاشورہ کے جلوسوں پر ہونے والے دھماکوں میں ایک امریکی شہری بھی ہلاک ہوا ہے۔
امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان افغان دھماکوں میں ملوث گروپ کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
اس سے پہلے افغان صدر حامد کرزئی کے ترجمان نے عاشورہ کے دھماکوں میں لشکر جھنگوی کو ملوث قرار دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پاکستان سے بات کی جائیگی اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
کابل اور مزار شریف میں دھماکوں سے اٹھاون افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔سماء/ایجنسیز