کشمیری رہنماغلام نبی فائی نےدومقدموں سےمتعلق اعتراف جرم کرلیا

اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : کشمیری رہنما غلام نبی فائی نے امریکا میں غیر قانونی طور پر کشمیری عوام کیلئے لابنگ اور پیسے لے کر تنظیم چلانے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ورجینیا کی عدالت میں غلام نبی فائی کے خلاف اٹھارہ صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ غلام نبی غیر رجسٹرڈ فرم چلا رہے ہیں۔ اُنہیں ایف بی آئی نے کئی بار آگاہ کیا۔

غلام نبی فائی پر پاکستانی خفیہ ایجنسی سے غیر قانونی طور پر فنڈ لینے کا بھی الزام تھا۔


کشمیری رہنما نے سماعت کے دوران خود پر لگائے الزامات کا اعتراف کیا۔ انہیں آیندہ سال نو مارچ کو سزا سنائی جائے گی۔ سماء/ایجنسیز

کرلیا

paper

comedian

Tabool ads will show in this div