نواز خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر وزیر داخلہ کی لاعلمی

اسلام آباد : نواز خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے معاملہ پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔
سماء کے نمائندے فخر الرحمان کی رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نواز خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حوالے سے کوئی فائل نہیں۔ اگر ایسی کوئی فائل ان کے پاس آئی تو اسے قانون کے مطابق دیکھیں گے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ انہیں امریکہ کے لیے نامزد سفیر کا نام ای سی ایل میں ڈالنےسے متعلق بھی کوئی معلومات نہیں۔
نیب نے وزارت داخلہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
INTERIOR MINISTER
ECL
Nawaz Family
تبولا
Tabool ads will show in this div