امریکی سینیٹ،ایوان نمائندگان پاکستان کی70کروڑ ڈالر امدادروکنے پرمتفق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : پاک امریکا کشیدگی میں گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ اب امریکا کے ایوان نمائندگان پینل نے پاکستان کی ستر کروڑ ڈالر کی امداد منجمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے افغانستان کو دھماکا خیز مواد کی ترسیل کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکی سینیٹ کے پینل نے پاکستان کی ستر کروڑ ڈالر کی امداد روکنے پر اتفاق کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان  میں پاکستان سے جانے والے دھماکا خیز مواد کا استعمال امریکی اور اتحادی افواج کے خلاف کیا جارہا ہے۔


اسی بناء پر پاکستان کی امداد روکنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ایوان نمائندگان کے ارکان نے منجمد امداد کو دفاعی بل کا حصہ بنانے کی بھی منظوری دی ہے۔ دفاعی بل رواں ہفتے پاس کیے جانے کا امکان ہے۔ سماء/ایجنسیز


ویڈیو دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے ویڈیو کے لنک پر کلک کریں

امریکی