امریکا نے پاکستان میں ڈرون حملے بند کردیئے۔ امریکی جریدے کا دعویٰ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں میزائل حملے روک دیئے ہیں۔ 

امریکی جریدے نے امریکی انٹیلجنس کے اہلکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کشیدہ تعلقات کے سبب میزائل حملے بند کر دیئے گئے ہیں۔


اہل کاروں کا ماننا ہے کہ موجودہ صورت حال میں میزائل حملوں سے پاک امریکا تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں اور ایک اور حملہ پاک امریکا تعلقات کو ، پوائنٹ آف نو ریٹرن پر لے جا سکتا ہے۔

تاہم اہل کاروں کے مطابق ہائی ویلیو ٹارگٹ کی اطلاع پر حملہ کیا جا سکتا ہے اور انتہائی مطلوب ہدف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔


جریدے کے مطابق ۔ پاکستان میں میزائل حملے نومبر کے وسط سے بند ہیں اور آخری میزائل حملہ سترہ نومبر کو کیا گیا تھا۔سماء/ایجنسیز

میں

کا

نے

KESC

defeat

jirga

امریکی

decision

Tabool ads will show in this div